صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1884
«إن الله يحب العطاس ويكره التثاؤب فإذا عطس أحدكم فحمد الله كان حقا على كل مسلم سمعه أن يقول له: يرحمك الله وأما التثاؤب فإنما هو من الشيطان فإذا تثاءب أحدكم فليرده ما استطاع فإن أحدكم إذا قال: ها ضحك منه الشيطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند فرماتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی چھینکے اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» کہے، تو اسے سننے والے ہر مسلمان پر حق ہے کہ وہ اسے جواب میں «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» (اللہ تم پر رحم فرمائے) کہے۔ اور جہاں تک جمائی کا تعلق ہے تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے، لہٰذا جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ جہاں تک ہو سکے اسے روکے، کیونکہ جب کوئی شخص (جمائی لیتے ہوئے) ہا کہتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے۔“