حدیث نمبر: 1861
«إن الله لا ينزع العلم منكم بعدما أعطاكموه انتزاعا ولكن يقبض العلماء بعلمهم ويبقى جهال فيسألون فيفتون فيضلون ويضلون»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں علم عطا کرنے کے بعد اسے تم سے کھینچ کر نہیں نکالے گا، بلکہ وہ علماء کو ان کے علم سمیت قبض کر لے گا (وفات دے دے گا)، اور جاہل لوگ باقی رہ جائیں گے، پھر ان سے سوالات کیے جائیں گے تو وہ فتوے دیں گے، جس سے وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1861
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [طس] عن أبي هريرة١. مجمع الزوائد ١/٢٠١خ: اعتصام – ابن عمرو وزاد: فيفتون [برأيهم] .