صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1860
«إن الله تعالى لا ينام ولا ينبغي له أن ينام يخفض القسط ويرفعه ويرفع إليه عمل الليل قبل عمل النهار وعمل النهار قبل عمل الليل حجابه النور لو كشفه لأحرقت سبحات وجهه ما انتهى إليه بصره من خلقه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس کے شایانِ شان ہے۔ وہ ترازو (انصاف یا رزق) کو جھکاتا اور بلند کرتا ہے۔ رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اس کی طرف اٹھایا جاتا ہے۔ اس کا حجاب (پردہ) نور ہے۔ اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کے چہرے کی تجلیاں اس کی مخلوق میں سے وہاں تک سب کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔“