صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 185
«احتجت الجنة والنار فقالت الجنة: يدخلني الضعفاء والمساكين, وقالت النار: يدخلني الجبارون والمتكبرون: فقال الله للنار: أنت عذابي أنتقم بك ممن شئت, وقال للجنة: أنت رحمتي أرحم بك من شئت ولكل واحدة منكما ملؤها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جنت اور دوزخ آپس میں جھگڑ پڑیں، جنت نے کہا: مجھ میں کمزور اور مسکین لوگ داخل ہوں گے، اور دوزخ نے کہا: مجھ میں جابر اور متکبر لوگ داخل ہوں گے۔ تو اللہ تعالیٰ نے دوزخ سے فرمایا: تو میرا عذاب ہے، میں تیرے ذریعے جس سے چاہوں گا انتقام لوں گا، اور جنت سے فرمایا: تو میری رحمت ہے، میں تیرے ذریعے جس پر چاہوں گا رحم کروں گا، اور تم دونوں میں سے ہر ایک کے لیے اس کا بھر جانا لازم ہے۔“