حدیث نمبر: 184
«احتج آدم وموسى فقال موسى: أنت آدم الذي خلقك الله بيده ونفخ فيك من روحه وأسجد لك ملائكته وأسكنك جنته, أخرجت الناس من الجنة بذنبك وأشقيتهم! قال آدم: يا موسى أنت الذي اصطفاك الله برسالاته وبكلامه وأنزل عليك التوراة أتلومني على أمر كتبه الله على قبل أن يخلقني؟! فحج آدم موسى!»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”آدم اور موسیٰ (علیہما السلام) کے درمیان بحث ہوئی۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا: آپ وہ آدم ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، آپ میں اپنی طرف سے روح پھونکی، اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور آپ کو اپنی جنت میں بسایا، پھر آپ نے اپنے گناہ کی وجہ سے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا اور انہیں مشقت میں ڈال دیا! آدم (علیہ السلام) نے جواب دیا: اے موسیٰ! آپ وہ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغامات اور اپنے کلام کے لیے چن لیا اور آپ پر تورات نازل فرمائی، کیا آپ مجھے ایک ایسے کام پر ملامت کرتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے میری پیدائش سے بھی پہلے میری تقدیر میں لکھ دیا تھا؟! پس آدم (علیہ السلام) موسیٰ (علیہ السلام) پر غالب آ گئے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 184
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ت هـ] عن أبي هريرة.