صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1824
«إن الله محسن يحب الإحسان فإذا قتلتم فأحسنوا القتلة وإذا ذبحتم فأحسنوا الذبح وليحد أحدكم شفرته ثم ليرح ذبيحته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ احسان کرنے والا ہے اور احسان کو پسند فرماتا ہے۔ لہٰذا جب تم قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو، اور جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو۔ تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اپنی چھری خوب تیز کر لے اور پھر اپنے ذبیحہ کو راحت پہنچائے۔“