حدیث نمبر: 1821
«إن الله ليعجب من العبد إذا قال: لا إله إلا أنت إني قد ظلمت نفسي فاغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت قال: عبدي عرف أن له ربا يغفر ويعاقب»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ بندے کے اس قول پر بہت خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ إِنِّي قَدْ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» (تیرے سوا کوئی معبود نہیں، بیشک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، پس میرے گناہ بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخش سکتا)۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے پہچان لیا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو معاف بھی کرتا ہے اور سزا بھی دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1821
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ابن السني ك] عن علي١. الصحيحة ١٦٥٣.