صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1818
«إن الله تعالى ليسأل العبد يوم القيامة حتى يسأله: ما منعك إذا رأيت المنكر أن تنكره؟ فإذا لقن الله العبد حجته قال: يا رب رجوتك وفرقت من الناس»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے سے سوال کرے گا، یہاں تک کہ وہ اس سے پوچھے گا: جب تو نے برائی کو دیکھا تھا تو تجھے اسے روکنے سے کس چیز نے باز رکھا؟ پھر جب اللہ تعالیٰ اس بندے کو اس کی دلیل سکھا دے گا تو وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! میں نے تجھ سے امید رکھی اور میں لوگوں سے ڈر گیا۔“