حدیث نمبر: 1814
«إن الله تعالى ليحمي عبده المؤمن من الدنيا وهو يحبه كما تحمون مريضكم الطعام والشراب تخافون عليه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو دنیا (کی رنگینیوں) سے محفوظ رکھتا ہے اور وہ اس سے محبت فرماتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے تم اپنے بیمار کو (نقصان دہ) کھانے پینے سے بچاتے ہو کیونکہ تمہیں اس کی جان کا ڈر ہوتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1814
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم] عن محمود بن لبيد [ك] عن أبي سعيد. المشكاة ٥٢٥٠.