حدیث نمبر: 1807
«إن الله تعالى لم يجعل لمسخ نسلا ولا عقبا وقد كانت القردة والخنازير قبل ذلك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کسی مسخ شدہ (جن کی صورتیں بگاڑ دی گئی ہوں) قوم کی کوئی نسل یا اولاد آگے نہیں چلائی، اور بندر اور خنزیر تو ان مسخ شدہ لوگوں سے پہلے بھی موجود تھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1807
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم م] عن ابن مسعود.