صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إن الله تعالى كتب الحسنات والسيئات ثم بين ذلك فمن هم بحسنة فلم يعملها كتبها الله تعالى عنده حسنة كاملة فإن هم بها فعملها كتبها الله تعالى عنده عشرة حسنات إلى سبعمائة ضعف إلى أضعاف كثيرة وإن هم بسيئة فلم يعملها كتبها الله عنده حسنة كاملة فإن هم بها فعملها كتبها الله تعالى سيئة واحدة ولا يهلك على الله إلا هالك»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور پھر انہیں خوب واضح فرما دیا ہے۔ پس جس شخص نے کسی نیکی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تو اللہ تعالیٰ اپنے ہاں اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے۔ اور اگر اس نے ارادہ کیا اور پھر اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ تعالیٰ اپنے ہاں اس کے لیے دس نیکیوں سے لے کر سات سو گنا تک بلکہ اس سے بھی کئی گنا زیادہ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔ اور اگر اس نے کسی برائی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اپنے ہاں اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے۔ لیکن اگر اس نے برائی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے صرف ایک ہی برائی لکھتا ہے، اور اللہ کے ہاں وہی ہلاک ہوتا ہے جو واقعی ہلاکت میں پڑنے والا ہو۔“