صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1789
«إن الله قد أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث الولد للفراش وللعاهر الحجر وحسابهم على الله ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله التابعة إلى يوم القيامة ولا تنفق امرأة شيئا من بيت زوجها إلا بإذن زوجها قيل: ولا الطعام؟ قال: ذلك أفضل أموالنا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، لہٰذا کسی وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں۔ بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے اور زنا کار کے لیے پتھر (محرومی) ہے، اور ان سب کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔ اور جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کیا، یا کسی آزاد کردہ غلام نے اپنے آقاؤں کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کی، تو اس پر قیامت کے دن تک مسلسل اللہ کی لعنت ہے۔ اور کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کوئی چیز خرچ نہ کرے۔ پوچھا گیا: کیا کھانا بھی نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: وہ تو ہمارے بہترین اموال میں سے ہے۔“