صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1781
«إن الله قال: إنا أنزلنا المال لإقام الصلاة وإيتاء الزكاة ولو كان لابن آدم واد لأحب أن يكون له ثان ولو كان له واديان لأحب أن يكون لهما ثالث ولا يملأ جوف ابن آدم إلا التراب ثم يتوب الله على من تاب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ہم نے مال کو نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے نازل کیا ہے، اور اگر ابن آدم کے پاس مال کی ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس دوسری بھی ہو، اور اگر اس کے پاس دو وادیاں ہوں تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس ان دونوں کے ساتھ تیسری بھی ہو، اور ابن آدم کا پیٹ تو مٹی ہی بھر سکتی ہے (یعنی مرنے کے بعد ہی اس کی حرص ختم ہوگی)، پھر جو شخص توبہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“