صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1759
«إن الله تعالى خلق آدم من قبضة قبضها من جميع الأرض فجاء بنو آدم على قدر الأرض جاء منهم الأحمر والأبيض والأسود وبين ذلك والسهل والحزن والخبيث والطيب وبين ذلك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو مٹی کی ایک ایسی مٹھی سے پیدا فرمایا جسے اس نے پوری زمین سے لیا تھا، چنانچہ اولادِ آدم اسی زمین کی مناسبت سے پیدا ہوئی۔ ان میں سے کوئی سرخ ہے، کوئی سفید ہے اور کوئی سیاہ ہے، اور کوئی ان رنگوں کے درمیان (گندمی وغیرہ) ہے۔ اسی طرح کوئی نرم مزاج ہے، کوئی سخت مزاج ہے، کوئی خبیث ہے، کوئی پاکیزہ ہے اور کوئی ان کے درمیانی مزاج کا ہے۔“