صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1751
«إن الله حرم مكة يوم خلق السموات والأرض فهي حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة لم تحل لأحد قبلي ولا تحل لأحد بعدي ولم تحل لي قط إلا ساعة من الدهر لا ينفر صيدها ولا يعضد شوكها ولا يختلى خلاها ولا تحل لقطتها إلا لمنشد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے مکہ کو اسی دن محترم (حرمت والا) بنا دیا تھا جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا، پس وہ قیامت تک اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حرمت کی وجہ سے محترم ہے۔ یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور نہ ہی میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا، اور میرے لیے بھی پوری زندگی میں صرف ایک گھڑی کے لیے حلال کیا گیا تھا۔ اس کا شکار نہ بھگایا جائے، اس کا کانٹا نہ کاٹا جائے، اس کی گھاس نہ اکھاڑی جائے اور اس کی گری پڑی چیز صرف وہی شخص اٹھائے جسے اعلان کرنا ہو۔“