حدیث نمبر: 1734
«إن الله تطاول عليكم في جمعكم هذا فوهب مسيئكم لمحسنكم وأعطى محسنكم ما سأل ادفعوا بسم الله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس مجمع پر فضل و کرم فرمایا ہے، چنانچہ اس نے تمہارے نیک لوگوں کی طفیل تمہارے گناہ گاروں کو بخش دیا ہے، اور تمہارے نیک لوگوں کو وہ عطا کر دیا ہے جو انہوں نے مانگا۔ اب اللہ کا نام لے کر (یہاں سے) روانہ ہو جاؤ۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1734
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ] عن بلال. الصحيحة ١٦٢٤.