حدیث نمبر: 1729
«إن الله تجاوز لأمتي عما توسوس به صدورهم ما لم تعمل أو تتكلم به وما استكرهوا عليه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کے ان وسوسوں کو معاف کر دیا ہے جو ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہیں، جب تک کہ وہ ان پر عمل نہ کریں یا زبان سے ان کا اظہار نہ کریں، اور اس چیز کو بھی (معاف کر دیا ہے) جس پر انہیں مجبور کیا جائے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1729
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [هـ هق] عن أبي هريرة. الإرواء: ٢٠٦٢.