صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1720
«إن الله أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث والولد للفراش وللعاهر الحجر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، لہٰذا کسی وارث کے لیے کوئی وصیت (جائز) نہیں، اور بچہ بستر والے (یعنی شوہر) کا ہے، اور زنا کار کے لیے پتھر (یعنی محرومی) ہے۔“