صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«إن الله تعالى اصطفى من الكلام أربعا: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر فمن قال: سبحان الله كتبت له عشرون حسنة وحطت عنه عشرون سيئة ومن قال: الله أكبر مثل ذلك ومن قال: لا إله إلا الله مثل ذلك ومن قال: الحمد لله رب العالمين من قبل نفسه كتبت له ثلاثون حسنة وحط عنه ثلاثون خطيئة»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے کلام میں سے چار کلمات کو منتخب فرمایا ہے: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»، اور «وَاللَّهُ أَكْبَرُ»۔ پس جس شخص نے «سُبْحَانَ اللَّهِ» کہا، اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے بیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، اور جس نے «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» کہا، اس کے لیے بھی ایسا ہی اجر ہے، اور جس نے «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا، اس کے لیے بھی ایسا ہی ہے، اور جس نے اپنے سچے دل سے «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» کہا، تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔“