صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 17
«ائت حرثك أنى شئت وأطعمها إذا طعمت واكسها إذا اكتسيت ولا تقبح الوجه ولا تضرب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم اپنی کھیتی (یعنی بیوی) کے پاس جیسے چاہو آؤ، اور جب تم خود کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب تم خود پہنو تو اسے بھی پہناؤ، اور اس کے چہرے کو برا بھلا نہ کہو اور نہ ہی اسے مارو پیٹو۔“