صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1690
«إن الذي لا يؤدي زكاة ماله يمثل إليه ماله يوم القيامة شجاعا أقرع له زبيبتان فيلزمه أو يطوقه يقول: أنا كنزك أنا كنزك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا، قیامت کے دن اس کا مال ایک گنجے (زہریلے) سانپ کی شکل اختیار کر لے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ پس وہ اس سے چمٹ جائے گا یا اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔“