حدیث نمبر: 1684
«إن القبر أول منازل الآخرة فإن نجا منه فما بعده أيسر منه وإن لم ينج منه فما بعده أشد منه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔ پس اگر انسان اس سے نجات پا گیا تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ آسان ہوں گی، اور اگر وہ اس سے نجات نہ پا سکا تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گی۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1684
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [ت هـ ك] عن عثمان بن عفان. المشكاة ١٣٢: تخ، ك، خط.