صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1666
«إن الصعيد الطيب طهور ما لم تجد الماء ولو إلى عشر حجج فإذا وجدت الماء فأمسه بشرتك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ پاک مٹی پاکیزگی کا ذریعہ ہے جب تک کہ تم پانی نہ پاؤ، خواہ دس سال تک (پانی نہ ملے)۔ پھر جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنی جلد پر استعمال کرو (یعنی غسل یا وضو کرو)۔“