صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1633
«إن الركن والمقام ياقوتتان من ياقوت الجنة طمس الله تعالى نورهما ولو لم يطمس نورهما لأضاءتا ما بين المشرق والمغرب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ حجر اسود اور مقام ابراہیم جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کی روشنی مدھم کر دی ہے، اگر وہ ان کی روشنی کو مدھم نہ کرتا تو وہ مشرق و مغرب کے درمیان سب کچھ روشن کر دیتے۔“