صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1627
«إن الرجل من أهل الجنة ليعطى قوة مائة رجل في الأكل والشرب والشهوة والجماع حاجة أحدهم عرق يفيض من جلده فإذا بطنه قد ضمر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ جنتیوں میں سے ایک آدمی کو کھانے، پینے، شہوت اور ہمبستری میں سو آدمیوں کے برابر طاقت دی جائے گی، اور ان کی حاجت (قضائے حاجت) صرف پسینے کی صورت میں ہوگی جو ان کی جلد سے نکلے گا، جس سے ان کا پیٹ ہلکا (اور پچک) جائے گا۔“