حدیث نمبر: 1590
«إن الإيمان ليخلق في جوف أحدكم كما يخلق الثوب فاسألوا الله تعالى: أن يجدد الإيمان في قلوبكم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے کسی کے سینے میں ایمان اس طرح پرانا (اور بوسیدہ) ہو جاتا ہے جیسے کپڑا پرانا ہو جاتا ہے، لہٰذا تم اللہ تعالیٰ سے دعا مانگا کرو کہ وہ تمہارے دلوں میں ایمان کو تازہ کر دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1590
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب ك] عن ابن عمرو. الصحيحة ١٥٨٥.