حدیث نمبر: 1555
«إن أخوف ما أخاف عليكم الشرك الأصغر الرياء يقول الله يوم القيامة إذا جزي الناس بأعمالهم: اذهبوا إلى الذين كنتم تراءون في الدنيا فانظروا هل تجدون عندهم جزاء»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک مجھے تم پر سب سے زیادہ ڈر شرکِ اصغر یعنی ریاکاری کا ہے، قیامت کے دن جب لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم ان لوگوں کے پاس جاؤ جنہیں تم دنیا میں دکھاوا کرتے تھے، پھر دیکھو کہ کیا تم ان کے پاس کوئی جزا پاتے ہو؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1555
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم] عن محمود بن لبيد. الصحيحة ٩٥١, صحيح الترغيب ٢٩.