حدیث نمبر: 1464
«أنا زعيم بيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا وبيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا وبيت في أعلى الجنة لمن حسن خلقه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں اس شخص کے لیے جنت کے اطراف میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے، اور اس شخص کے لیے جنت کے وسط میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو مذاق میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دے، اور اس شخص کے لیے جنت کے اعلیٰ ترین درجے میں ایک گھر کا ضامن ہوں جس نے اپنے اخلاق سنوار لیے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1464
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [د الضياء] عن أبي أمامة. الضعيفة ١٣٥، الصحيحة ٢٧٣.