حدیث نمبر: 1437
«إن كنتم آنفا تفعلون فعل فارس والروم يقومون على ملوكهم وهم قعود فلا تفعلوا ائتموا بأئمتكم إن صلى قائما فصلوا قياما وإن صلى قاعدا فصلوا قعودا»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ابھی تھوڑی دیر پہلے تم فارس اور روم والوں جیسا عمل کر رہے تھے جو اپنے بادشاہوں کے سروں پر کھڑے رہتے ہیں جبکہ وہ بیٹھے ہوتے ہیں، ایسا ہرگز نہ کرو، اپنے اماموں کی اقتداء کرو، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائیں تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائیں تو تم بھی بیٹھ کر ہی نماز ادا کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1437
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ن هـ] عن جابر. صفة الصلاة ص ٥٨: حم، م، الطحاوي، قط.