حدیث نمبر: 1409
«إن أحببتم أن يحبكم الله تعالى ورسوله فأدوا إذا ائتمنتم واصدقوا إذا حدثتم وأحسنوا جوار من جاوركم»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر تم یہ پسند کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول تم سے محبت کریں، تو جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو، جب بات کرو تو سچ بولو، اور جو تمہارا پڑوسی ہو اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1409
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [طب] عن عبد الرحمن بن أبي قراد. الضعيفة ٢٩٤٥.