صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1404
«أمهلوا حتى ندخل ليلا لكي تمتشط الشعثة وتستحد المغيبة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کچھ مہلت دو (یعنی ٹھہر جاؤ) تاکہ ہم رات کے وقت (گھروں میں) داخل ہوں، تاکہ پراگندہ بالوں والی عورت کنگھی کر لے اور وہ عورت جس کا شوہر سفر پر تھا، وہ غیر ضروری بال صاف کر لے۔“