صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1398
«أم قومك ومن أم قوما فليخفف فإن فيهم الكبير وإن فيهم المريض وإن فيهم الضعيف وإن فيهم ذا الحاجة فإذا صلى أحدكم وحده فليصل كيف شاء»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنی قوم کی امامت کرو، اور جو شخص لوگوں کی امامت کرے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں بوڑھے، بیمار، کمزور اور حاجت مند بھی ہوتے ہیں، البتہ جب تم میں سے کوئی اکیلا نماز پڑھے تو وہ جیسے چاہے لمبی نماز پڑھ لے۔“