صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1358
«أما بعد فوالله إني لأعطي الرجل وأدع الرجل والذي أدع أحب إلي من الذي أعطي ولكني أعطي أقواما لما أرى في قلوبهم من الجزع والهلع وأكل أقواما إلى ما جعل الله في قلوبهم من الغنى والخير منهم عمرو بن تغلب»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! اللہ کی قسم، میں کسی شخص کو مال دیتا ہوں اور کسی کو چھوڑ دیتا ہوں، حالانکہ جسے میں چھوڑ دیتا ہوں وہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہوتا ہے جسے میں دیتا ہوں۔ لیکن میں کچھ لوگوں کو اس لیے دیتا ہوں کہ میں ان کے دلوں میں بے صبری اور گھبراہٹ دیکھتا ہوں، اور کچھ لوگوں کو میں اس غنا (بے نیازی) اور خیر کے سپرد کر دیتا ہوں جو اللہ نے ان کے دلوں میں رکھی ہے، ان ہی (صابر و قانع) لوگوں میں سے عمرو بن تغلب ہیں۔“