صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1352
«أما بعد أيها الناس! فإن الناس يكثرون ويقل الأنصار حتى يكونوا في الناس بمنزلة الملح في الطعام فمن ولي منكم أمرا يضر فيه أحدا وينفع فيه أحدا فليقبل من محسنهم ويتجاوز عن مسيئهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! اے لوگو! لوگوں کی تعداد تو بڑھتی جائے گی لیکن انصار کم ہوتے جائیں گے، یہاں تک کہ وہ لوگوں میں ایسے رہ جائیں گے جیسے کھانے میں نمک ہوتا ہے۔ پس تم میں سے جو کوئی کسی ایسے معاملے کا ذمے دار بنے جس میں وہ کسی کو نقصان یا کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ ان (انصار) کے نیکوکاروں کی نیکی قبول کرے اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرے۔“