حدیث نمبر: 1348
«أما أنت يا جعفر فأشبه خلقك خلقي وأشبه خلقي خلقك وأنت مني وشجرتي وأما أنت يا علي فختني وأبوولدي وأنا منك وأنت مني وأما أنت يا زيد فمولاي ومني وإلي وأحب القوم إلي»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے جعفر! تمہاری صورت میری صورت جیسی ہے اور میری سیرت تمہاری سیرت جیسی ہے، اور تم مجھ سے اور میرے شجرے (خاندان) سے ہو۔ اور اے علی! تم میرے داماد اور میرے نواسوں کے والد ہو، میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو۔ اور اے زید! تم میرے مولیٰ (آزاد کردہ) ہو، مجھ سے ہو، میری طرف ہو اور ان سب لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1348
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم طب ك] عن أسامة بن زيد. الصحيحة ١٥٥٠: تخ.