صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 133
«أثقل الصلاة على المنافقين صلاة العشاء وصلاة الفجر ولو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا, ولقد هممت أن آمر بالصلاة فتقام ثم آمر رجلا فيصلي بالناس ثم أنطلق معي برجال معهم حزم من حطب إلى قوم لا يشهدون الصلاة فأحرق عليهم بيوتهم بالنار»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”منافقوں پر عشاء اور فجر کی نماز سب سے زیادہ بھاری ہے، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ ان دونوں (نمازوں) میں کتنا ثواب ہے تو وہ ان کے لیے ضرور آئیں، خواہ انہیں گھٹنوں کے بل گھسٹ کر ہی کیوں نہ آنا پڑے۔ اور بلاشبہ میں نے ارادہ کیا کہ میں نماز قائم کرنے کا حکم دوں، پھر کسی شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر میں اپنے ہمراہ کچھ لوگوں کو لوں جن کے پاس لکڑیوں کے گٹھے ہوں اور ان لوگوں کی طرف جاؤں جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے اور ان کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دوں۔“