صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1269
«اللهم أمتعني بسمعي وبصري حتى تجعلهما الوارث مني وعافني في ديني وفي جسدي وانصرني ممن ظلمني حتى تريني فيه ثأري، اللهم إني أسلمت نفسي إليك وفوضت أمري إليك وألجأت ظهري إليك وخليت وجهي إليك لا ملجأ ولا منجى منك إلا إليك آمنت برسولك الذي أرسلت وبكتابك الذي أنزلت»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے اللہ! مجھے میرے کان اور میری آنکھ سے فائدہ اٹھانے دے یہاں تک کہ تو انہیں میرا وارث بنا دے، اور مجھے میرے دین اور میرے جسم میں عافیت عطا فرما، اور اس شخص پر میری مدد فرما جس نے مجھ پر ظلم کیا، یہاں تک کہ تو مجھے اس سے میرا بدلہ دکھا دے۔ اے اللہ! میں نے اپنے آپ کو تیرے سپرد کر دیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا، اپنی پیٹھ تیرے سہارے ٹیک دی، اور اپنا رخ تیری طرف کر لیا۔ تجھ سے بچنے اور پناہ لینے کی کوئی جگہ نہیں سوائے تیری ہی طرف کے۔ میں تیرے اس رسول پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا، اور تیری اس کتاب پر جسے تو نے نازل فرمایا۔“