صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1264
«اللهم اغفر لي خطيئتى وجهلي وإسرافي في أمري وما أنت أعلم به مني اللهم اغفر لي خطئي وعمدي وهزلي وجدي وكل ذلك عندي، اللهم اغفر لي ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت أنت المقدم وأنت المؤخر وأنت على كل شيء قدير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے اللہ! میری خطا، میری نادانی اور میرے معاملے میں میری زیادتی کو معاف فرما دے، اور جو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے اسے بھی معاف فرما دے۔ اے اللہ! میری غلطی، میرے قصد، میرے مذاق اور میری سنجیدگی سب کو معاف فرما دے، یہ سب مجھ میں پائے جاتے ہیں۔ اے اللہ! جو میں نے آگے کیا اور جو پیچھے چھوڑا، جو میں نے چھپایا اور جو ظاہر کیا، اسے معاف فرما دے۔ تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔“