صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1244
«التمسوها في العشر الأواخر من رمضان: في تاسعة تبقى وفي سابعة تبقى وفي خامسة تبقى»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اسے (یعنی شبِ قدر کو) رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو: جب نو راتیں باقی رہ جائیں، اور جب سات راتیں باقی رہ جائیں، اور جب پانچ راتیں باقی رہ جائیں۔“