صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1242
«التمسوها في العشر الأواخر فإن ضعف أحدكم أو عجز فلا يغلبن على السبع البواقي»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اسے (یعنی شبِ قدر کو) آخری عشرے میں تلاش کرو، پھر اگر تم میں سے کوئی کمزور پڑ جائے یا عاجز آ جائے تو وہ باقی بچ جانے والی سات راتوں میں ہرگز سستی نہ کرے۔“