حدیث نمبر: 1225
" اكفلوا لي بست أكفل لكم بالجنة: إذا حدث
أحدكم فلا يكذب وإذا ائتمن فلا يخن وإذا وعد فلا يخلف وغضوا أبصاركم وكفوا أيديكم واحفظوا فروجكم"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں: (١) جب تم میں سے کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے، (٢) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت نہ کرے، (٣) جب وہ وعدہ کرے تو وعدہ خلافی نہ کرے، (٤) اپنی نگاہوں کو نیچا رکھو، (٥) اپنے ہاتھوں کو (کسی پر ظلم کرنے سے) روکے رکھو، اور (٦) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1225
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [البغوي طب] عن أبي أمامة. الصحيحة ١٥٢٥: عد.