صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1221
«اكسروا فيها قسيكم - يعني في الفتنة - واقطعوا فيها أوتاركم والزموا فيها أجواف بيوتكم وكونوا فيها كالخير من ابني آدم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس میں (یعنی فتنے کے دور میں) اپنی کمانوں کو توڑ دو، ان کی تانتیں (ڈوریاں) کاٹ دو، اپنے گھروں کے اندرونی حصوں کو لازم پکڑ لو (یعنی ان میں سمٹ کر بیٹھ جاؤ)، اور اس میں آدم (علیہ السلام) کے دو بیٹوں میں سے بہتر بیٹے (یعنی ہابیل کی طرح، جو قتل ہونا تو مان گیا مگر قتل کرنا گوارا نہ کیا) کی طرح بن جاؤ۔“