صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1129
«أفضل المؤمنين إسلاما من سلم المسلمون من لسانه ويده وأفضل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وأفضل المهاجرين من هجر ما نهى الله تعالى عنه وأفضل الجهاد من جاهد نفسه في ذات الله عز وجل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مومنوں میں اسلام کے اعتبار سے سب سے افضل وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مومنوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے افضل وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، اور بہترین مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے، اور سب سے بہترین جہاد یہ ہے کہ انسان اللہ عزوجل کی رضا کے لیے اپنے نفس سے جہاد کرے۔“