صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1115
«أفضل الصدقة ما كان عن ظهر غنى واليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو مالداری (یعنی ضروریات پوری ہونے) کے بعد کیا جائے، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے (لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے، اور صدقہ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کی کفالت تمہارے ذمے ہے۔“