صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1114
«أفضل الصدقة ما ترك غنى واليد العليا خير من اليد السفلى وابدأ بمن تعول» (تقول المرأة: إما أن تطعمني وإما أن تطلقني ويقول العبد: أطعمني واستعملني; ويقول الابن: أطعمني إلى من تدعني؟!)ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جس کے بعد مالداری باقی رہے (یعنی انسان خود کو محتاج نہ کر لے)، اور اوپر والا (دینے والا) ہاتھ نیچے والے (لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے، اور خرچ کی ابتدا ان لوگوں سے کرو جن کی پرورش تمہارے ذمے ہے۔ (کیونکہ بیوی کہتی ہے کہ یا مجھے کھانا دو یا طلاق دے دو، غلام کہتا ہے مجھے کھانا دو اور مجھ سے کام لو، اور بیٹا کہتا ہے مجھے کھانا دو، مجھے کس کے سہارے چھوڑ کر جا رہے ہو؟)“