صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1107
«أفضل الشهداء الذين يقاتلون في الصف الأول فلا يلفتون وجوههم حتى يقتلوا أولئك يتلبطون في الغرف العلى من الجنة يضحك إليهم ربك فإذا ضحك ربك إلى عبد في موطن فلا حساب عليه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سب سے افضل شہداء وہ ہیں جو (جہاد میں) پہلی صف میں لڑتے ہیں اور اپنے چہرے (دشمن سے) نہیں موڑتے یہاں تک کہ شہید کر دیے جاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو جنت کے بلند و بالا محلات میں مزے سے رہیں گے، تمہارا رب ان کی طرف دیکھ کر مسکراتا ہے، اور جب تمہارا رب کسی مقام پر کسی بندے کی طرف دیکھ کر مسکرا دے تو اس پر کوئی حساب و کتاب نہیں ہوتا۔“