صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1085
«أفش السلام وأطعم الطعام وصل الأرحام وقم بالليل والناس نيام وادخل الجنة بسلام»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سلام کو رواج دو، (لوگوں کو) کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی (رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک) کرو، اور رات کے وقت جب لوگ سو رہے ہوں تو قیام (تہجد) کرو، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“