❮
❯
992/1314 (صحيح) عن أبي بكرة عن النبي صلى الله عليه وسلم [أنه] قال: "الحياء من الإيمان، والإيمان في الجنة، والبذاء من الجفاء، والجفاء في النار".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا ایمان میں سے ہے اور ایمان (والا) جنت میں ہو گا، اور بدزبانی ظلم (و بدخلقی) میں سے ہے اور ظلم (والا) جہنم میں ہو گا۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 992
993/1315 (حسن) عن علي قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم ضخم الرأس، عظيم العينين، إذا مشى تكفّأ؛ كأنما يمشي في صعد، إذا التفت التفت جميعاً".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم بڑے سر والے اور بڑی بڑی آنکھوں والے تھے، جب چلتے تو آگے کی طرف جھک کر چلتے گویا کسی بلندی پر چڑھ رہے ہوں، اور جب (کسی کی طرف) متوجہ ہوتے تو پوری طرح متوجہ ہوتے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 993