❮
❯
990/1312 (صحيح) عن عمران بن حصين قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : " الحياء لا يأتي إلا بخير". فقال بشير بن كعب: مكتوب في الحكمة: "إن من الحياء وقاراً، إن من الحياء سكينة". فقال له عمران: أحدثك عن رسول الله، وتحدثني عن صحيفتك؟!
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا خیر ہی لاتی ہے۔“ اس پر بشیر بن کعب نے کہا: حکمت (کی کتابوں) میں لکھا ہوا ہے: ”حیا میں سے کچھ وقار ہے اور حیا میں سے کچھ سکینت ہے۔“ تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سناتا ہوں اور تم مجھے اپنے صحیفے کی باتیں سناتے ہو؟!
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 990
991/1313 عن ابن عمر(1) قال: " إن الحياء والإيمان قرنا جميعاً، فإذا رفع أحدهما رفع الآخر".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”حیا اور ایمان دونوں ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں، جب ان میں سے ایک اٹھا لیا جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔“
حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 991