929/1219 (صحيح لغيره) عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من نام وبيده غَمَر(1) قبل أن يغسله، فأصابه شيء، فلا يلومن إلا نفسه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں سو جائے کہ اس کے ہاتھ میں (گوشت کی) چکنائی لگی ہو اور اس نے اسے دھویا نہ ہو، پھر اسے کوئی (تکلیف دہ) چیز پہنچ جائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
930/1220 (صحيح) عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من بات وبيده غَمَر، فأصابه شيء، فلا يلومن إلا نفسه".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ میں (گوشت کی) چکنائی لگی ہو، پھر اسے کوئی (تکلیف دہ) چیز پہنچ جائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“